کراچی (آئی این پی) سندھ میں سی این جی مہنگی کرنے پر سندھ حکومت نے وفاق سے احتجاج کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے۔تفصیلات کے مطابق سی این جی قیمتوں میں اضافے پر سندھ اور وفاق آمنے سامنے آگئی ، سندھ حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔صوبائی وزیر اویس شاہ نے مطالبہ کیا کہ دیگر چیزوں کی طرح سی این جی پر بھی وفاق سبسڈی دے، پہلے گیس کی فراہمی معطل کی پھر سندھ میں سی این جی 17 روپے مہنگی کردی ، نااہل حکومتی فیصلوں سے اس سیکٹر میں بھی بندش اور ہزاروں ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ سر اٹھارہا ہے۔اویس قادرشاہ کاکہنا تھا کہ گیس بندش کا ڈرامہ قیمتیں بڑھانے کے لئے تھا، سی این جی کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے، ایل این جی مہنگی امپورٹ اور انکی کمیشن مافیا کی ہٹ دہرمی کے باعث یہ کیا گیا ہے۔انھوں نے سوال کیا کہ اس اضافے سے کیا کرائے اور مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا؟ کیوں چپ ہیں ان کے سارے ارسطو خان اور معیشت دان جنہیں سب اچھا نظر آتا ہے، پیٹرول، بجلی ،گیس اور اب سی این جی سب میں اضافہ پھر کہتے ہیں غریب کے لئے خان سوچتا ہے!صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت نے سندھ کے ساتھ ناانصافیوں کے ریکارڈ بنا دیئے ہیں، وفاق سندھ کی عوام سے ہر روز اربوں روپیلوٹ رہاہے اور دیتا صرف بڑے بڑے بیان ہے، پنجاب میں سی این جی سستی ہے، صرف سندھ میں مہنگی کردی گئی کیا ریاست مدینہ کی حکومت ایسی ہوتی ہے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں