شہری کو مریم نواز کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑا، موبائل فون ضبط، پانچ ہزار روپے ایدھی سینٹر میں جمع کروائیں، رسید دکھائیں اور فو ن لےجائیں، عدالت کا حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے شہری کو مریم نواز کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے شہری کا فون ضبط کر کے بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابقاسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کے دوران کورٹ روم میں مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا۔عدالتِ عالیہ نے لاہور سے آئے ہوئے مذکورہ شخص کو 5 ہزار روپے جرمانہ ایدھی سینٹر میں جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کورٹ اسٹاف کو 5 ہزار روپے ایدھی سینٹر میں جمع کرانے کی رسید دکھا کر موبائل فون لے لیں۔اس سے قبل مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں، اس موقع پر عدالت میں اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے اور کمرہ عدالت کے باہر رینجرز تعینات کی گئی تھی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے حکومت سے ڈیل کی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ آپ لوگ ہر بات میں ڈیل نکال کر لے آتے ہیں، کیوں ڈیل ہوگی اور کس کے ساتھ ہوگی، کیا ہم پاگل ہیں کہ ان کے ساتھ ڈیل کرلیں گے جن کے خلاف جدوجہد ہے، اتنی قربانیاں دینے کے بعد ہم پاگل ہیں کہ ڈیل کرلیں گے۔مریم نواز نے ڈیل کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اتنی ساری قربانیاں دینے اور جدوجہد کے بعد کیا ہم پاگل ہیں کہ ان ہی لوگوں سے ڈیل کرلیں گے جن کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ،سیاسی حالات اور اپنے ذاتی حالات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان کی خارجہ پالیسی نہیں بنانی چاہیے،لگ رہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کرلی گئی،حکومت جب جائے گی تو دوبارہ نہیں آئے گی،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)کی پوزیشن سب سے مضبوط ہے ، اگر انتخابات آزادانہ اور شفاف ہوئے تو بلا شک و شبہ ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،انتخابات چوری کرنے کی کوشش کے بہت سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close