پنجاب کے ملازمین کے بعد وفاقی ملازمین کو بھی بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید سے پہلے جاری کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوں گی، اس ضمن میں اے جی پی آر کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید سے پہلے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جس کے بعد وزارت خزانہ تنخواہیں جاری کرنے کے لیے متحرک ہوگئی، وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں جاری کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحٰی سے پہلے 16 جولائی کو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے انتظامات کیے جائیں۔دوسری جانب سندھ کی صوبائی حکومت نے عید الالضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جب کہ ریٹائرملازمین کو پنشنز ادا کرنے کی ہدایت کردی ، پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بڑی عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت سندھ حکومت کی طرف سے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو تنخواہیں اور پنشنز 16جولائی تک جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ، صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ ملازمین کو قربانی کرنے اور عید کی خوشیاں منانے کی سہولت کے پیش نظر کیا۔اس سے پہلے پنجاب حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ، نوٹی فکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے جس کے بعد عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close