انٹرمیڈیٹ میں91فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلبا کیلئے خوشخبری آگئی

دبئی (پی این آئی ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ہائی اسکول کے امتحان میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور ان کے خاندانوں کو گولڈن ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ امارات کی حکومت سرمایہ کاروں اور اعلیٰ تعلیمی استعداد کے حامل ذہین لوگوں کو گولڈن ویزا آفر کر رہی ہے جس کے تحت دس سال تک وہاں قیام کیا جا سکتاہے۔ اماراتی حکومت کی جانب سے اب سرکاری اور نجی سکولوں کے امتیازی نمبروں کے ساتھ فارغ التحصیل طلبا کو بھی گولڈن ویزے جاری کئے جائیں گے ، درخواست گزاروں کے ہائی سکول ڈپلومہ میں کم از کم 95فیصد نمبر ہونے چاہئیں،اندرون اور بیرون ملک جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ بھی اس کے لیے درخواست دے سکیں گے ، سائنس کے کسی بھی مضمون میں ان کے مجموعی اوسط نمبر یا جی پی اے 3۰75 یا اس کے مساوی ہونے چاہئیں۔جو طلبہ اس معیار پر پورا اترتے ہیں، وہ اپنے خاندان کے لیے بھی گولڈن ویزا حاصل کرسکیں گے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق طلبہ گولڈن ویزے کے حصول کے لیے امارات کی فاؤنڈیشن برائے اسکول ایجوکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔صرف ان ہی اسکولوں کے بارہویں جماعت کے طلبہ اس ویزے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے جہاں یواے ای کی وزارتِ تعلیم کا منظورشدہ نصاب پڑھایا جاتا ہے۔نیزان طلبہ کی حتمی امتحان میں کامیابی کی شرح 91 فی صد سے زیادہ ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں