وزراء اور گورنر پروٹوکول کم کر دیں، خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہو گی، عمران خان نے وارننگ دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بڑے پروٹوکول پر ایکشن لیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 15 جولائی تک الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام تیار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو وہ 20 ارب ڈالر تھا۔۔۔۔۔

سندھ، مقامی لوگوں کی حاضر دماغی نے مسافر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

کوٹری (پی این آئی) کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان مین ریلوے لائن ایک مقام پر ٹوٹ گئی لیکن مقامی لوگوں کے احساس زمہ داری اور حاضر دماغی کے باعث مسافر ٹرین عوام ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔ کوٹری اور حیدرآباد کے درمیان اپ ٹریک کی پٹری ایک مقام پر ٹوٹ گئی، علاقہ مکینوں نے کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو روک کر حادثے سے بچایا۔ حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس نے کوٹری عبور کیا تو اچانک ریلوے ٹریک پر علاقہ مکینوں نے کھڑے ہو کر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کرنا شروع کردیا جس پر ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا۔ مسافر ٹرین ڈرائیور نے لوگوں کی نشاندہی پر ریل کے مین اپ ٹریک کو دیکھا تو پٹری ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، ڈرائیور نے ٹوٹی ہوئی پٹری کی تصاویر بنائیں اور متعلقہ ریلوے حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
مقامی لوگوں کا بتانا ہےکہ ہدایت ملنے پر ٹرین ڈرائیور نے عوام ایکسپریس کو بہت کم رفتار سے اس مقام سے گزارا۔
ریلوے کے ذرائع کے مطابق ٹوٹی ہوئی پٹری کی تاحال مرمت شروع نہیں کی جاسکی تاہم کراچی سے اندرون ملک جانے والی دیگر ٹرینوں کو اس مقام پر رک کر کم رفتار سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close