پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کا شدید خطرہ، خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کا شدید خطرہ ہے۔ اس حوالے سےپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹر ی جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے ملک میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیںاور اس کی بڑی وجہ ہے کہ شہریوں نے ایس او پیز پر عمل چھوڑ دیا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگراحتیاط نہ کی گئی تو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہےجس میں پاکستانی عوام کو بھارت جیسے جیسے کورونا وائرس کے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر قیصر سجادنے شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید پر گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، عوام بلا تاخیر ویکسین لگوائیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں