طورخم (پی این آئی) این سے او سی کی وارننگ کے بعد کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ پھر سے ابھر رہا ہےپاکستان نے خدشے کے پیشِ نظر پاک افغان سرحد طور خم کو آج سے امیگریشن اور آمد ورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج سے طور خم بارڈر پر ہر قسم کی امیگریشن اور آمد ورفت بند رہے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہ اس حوالے سے این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز کے اجراء تک پاک افغان طور خم بارڈر پر آمد و رفت بند رہے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں