کورونا وائرس کی چوتھی لہر؟ این سی او سی نے دوبارہ سخت پابندیوں کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) این سی اوسی نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت پابندیوں کے نفاذ کا عندیہ دے دیا ، مختلف سیکٹرز میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش ہے ، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کیسز اور ایس اوپیز کے نفاذ اور سخت طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، اجلا س میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں عندیہ دیا گیا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ مختلف سیکٹرز میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، شادی ہالز ،ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، سیاحتی مقامات پرخلاف ورزیاں جاری ہیں۔اجلا س میں کہا گیا کہ تمام اکائیوں کی مشاورت سے ویکسی نیشن مراکز کے مقامات بڑھائے گئے ہیں۔اضافی مقامات پر موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کردیا گیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پچھلے دنوں کے اعدادوشمار سے معلوم ہوا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب رواں ماہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان پہنچیں گی، ای پی آئی کے ذرائع کے مطابق رواں ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچے گی اور تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی ، رواں ماہ آنے والی 90 فیصد کورونا ویکسین پاکستان نے خریدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ موڈرنا، فائزر، آسٹرازنیکاویکسین ، سائینو ویک، کین سائینو، سائینو فارم پاکستان لائی جائے گی جبکہ پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے آسٹرازنیکا ویکسین ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ پاک ویک ویکسین کیلئے بھاری خام مال درآمدکیاجائے گا، پاکستان پاک ویک کیلئے خام مال چینی کمپنی کین سائینو سے لے گا۔ذرائع نے کہا کہ گزشتہ 4روزمیں45 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں اور آئندہ 2 روز میں چین سے 20 لاکھ سائینو ویک ڈوز پاکستان پہنچیں گی جبکہ چین سے سائینو ویک کی اگلی کھیپ 20 جولائی کے بعد ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں