گوادر(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوچ رہا ہوں ناراض بلوچوں، عسکریت پسندوں سے بات کروں ، بلوچستان ترقی کرے گا تو کوئی علیحدگی کی تحریک کا نہیں سوچے گا، بلوچستان کی ترقی کیلئے مقامی سیاستدانوں نے بھی انصاف نہیں کیا، الیکشن کا سوچنے والا بلوچستان کا نہیں سوچے گا، نوازشریف زرداری نے بلوچستان کا ایک بھی نہیں لندن دبئی کے متعدد دورے کئے۔انہوں نے گوادر میں مقا می عمائدین، طلباء اور کاروباری شخصیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور یا ملکی سربرہان نے بلوچستان کو توجہ نہیں دی، اگر میں بھی ویسا وزیراعظم بنوں اور میرا مقصد صرف الیکشن جیتنا ہو، تو میں بلوچستان پر توجہ نہیں دوں گا، میں پھر بلوچستان کی بجائے لندن میں چھٹیاں گزاروں گا، پیسا وہاں خرچ کروں گا،نوازشریف 24بار لندن گئے بلوچستان دو بار بھی نہیں آئے،دوسراآصف زرداری نے دبئی کے 51دورے کیے لیکن ایک بار بھی بلوچستان نہیں آئے، انہوں نے بیرون ملک شاپنگ کو ترجیح دی۔ان کے مقاصد کچھ اور تھے، جو پاکستان کا سوچے گا وہ ضرور بلوچستان کا سوچے گا، الیکشن کا سوچے گا تو وہ سیٹ جیتنے کیلئے فیصل ڈویژن کا سوچے گا، شمالی علاقی جات اور بلوچستان کے علاقوں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی، کیونکہ انہوں نے صرف ان علاقوں کا سوچا جہاں سے الیکشن جیت سکیں۔ قومیں ترقی تب کرتی ہیں جب پورے ملک کا سوچا جائے، بلوچستان میں معدنیات ہیں، پنجاب میں گندم زرعی اجناس، شمالی علاقوں میں سیاحت ہے، ہر علاقے کا سوچنے سے ملک آگے جائے گا۔بلوچستان میں جب امن ہوگا، تو یہاں کے لوگ سوچیں گے ہمارا بھی پاکستان ہے، میں بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا سوچ رہا ہوں، ہوسکتا ہے ان کو پرانی رنجشیں ہوں،ایسے لوگوں کو ہندوستان انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کرتے ہیں، سب سے زیادہ پیکج بلوچستان کو اس لیے دیا کہ بلوچستان کے ساتھ وفاق اور صوبائی سیاستدانوں نے انصاف نہیں کیا، یہاں پر بڑے ٹرالرز مچھلیاں پکڑنے آتے تھے ان کو پابندی لگا دی ہے۔یقین دلاتا ہوں کہ محنت کش لوگوں پر پوری توجہ دیں گے۔مچھلی پکڑنے والوں کو 10ارب قرض دیں گے، جس میں 5ارب خرچ کرچکے ہیں۔4ہزار ہمارے پاس درخواستیں آئی ہیں، اس میں اڑھائی ہزار گھر بنانے کیلئے زمین ایلوکیٹ کرلی ہے۔4ہزارطلباء کو اسکالرشپس دیں گے،ہماری حکومت جیسے اٹھ رہی ہے، آمدنی جیسے بڑھ رہی ہے ہم بلوچستان کیلئے پیکج بڑھاتے جائیں گے۔سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، ترقی اور انڈسٹریاں لگنے سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔سب سے پہلے ترقیاتی منصوبوں کا فائدہ مقامی لوگوں کو پہنچایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں