نواز شریف اور مریم نواز نے عابد شیر علی کو اہلیہ کے جنازے میں شرکت سے روک دیا، وجہ کیا بتائی گئی؟

فیصل آباد (پی این آئی) اہلیہ کا انتقال، عابد شیر علی کا پاکستان واپس نہ آںے کا فیصلہ، نواز شریف اور مریم نواز نے لیگی رہنما کو برطانیہ سے واپس آ کر اہلیہ کے جنازے میں شرکت سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ آج انتقال کر گئی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی اہلیہ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔عابد شیر علی اس وقت بیرون ملک میں موجود ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور دیگر سیاستداںوں کی جانب سے عابد شیر علی سے اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی اہلیہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔اہلیہ کی وفات کی خبر ملنے کے بعد ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ طویل عرصے سے برطانیہ میں مقیم عابد شیر علی جنازے میں شرکت کیلئے پاکستان واپس آئیں گی، تاہم اب ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے عابد شیر علی کو پاکستان واپس جانے سے روک دیا۔پاکستان واپس نہ آنے کے فیصلے کے بعد عابد شیر علی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ فیصل آباد میں ہونے والی نماز جنازہ میں لیگی رہنماوں، اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے۔عابد شیر علی کی اہلیہ کی خالدہ آباد قبرستان میں تدفین کی گئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں موجود عابد شیر علی ویڈیو کال کے ذریعے جنازے میں شریک رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close