حلیم عادل نے مرادعلی شاہ کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

کراچی (آئی این پی ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی نااہلی کیلیئے درخواست دائر کردی ۔ پیر کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے حال ہی میں فیصلہ دیا تھا،ہمیں وہ فیصلہ دکھائیں کہ سپریم کورٹ معاملہ نمٹا چکی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے مراد علی شاہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ دلائل دیں اور درخواست قابلِ سماعت ہونے پر مطمئن کریں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مرادعلی شاہ کو2013 میں دہری شہریت چھپانے پرنااہل قرار دیا گیا تھا۔نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے اورمرادعلی شاہ نے صادق اور امین نہیں رہے اس لئے انکو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مستقل نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close