ملک پر 5 جولائی 1977 کو لگائے گئے زخم ابھی تک مٹے نہیں، آصف علی زرداری

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ آمروں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں مگر سوچ تبدیل نہیں ہوتی ہے ۔ سانحہ 5 جولائی 1977کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا 5 جولائی کو ملک پر لگائے گئے زخم ابھی تک پوری طرح نہیں مٹے ۔ آمروں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں مگر سوچ تبدیل نہیں ہوتی ہے ۔ پارلیمنٹ ہی سپریم ہے کا بیانیہ ضرور فتح یاب ہوگا۔ اٹھار ویں آئینی ترمیم آمروں سے جمہوری انداز میں انتقام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close