کراچی میں قربانی کیلئے لائے گئے لاکھوں مالیت کے جانور چوری

کراچی(آئی این پی ) شہر قائد میں قربانی کے جانور چوری ہونے لگے، نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں قربانی کیلئے لائے گئے ڈھائی لاکھ مالیت کے بکرے اور دنبے چوری کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی سے ڈھائی لاکھ مالیت کے بکرے اور دنبے چوری کرلئے گئے ، واقعہ رات 4 بجیکے قریب سیکٹر بی جدون چوک کیقریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان 2کاروں میں واردات کیلئے پہنچے، جہاں سے انھوں نے 6 بکرے اور 3 دنبے چوری کئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، جس میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔ کراچی:ویڈیو میں قربانی کے جانور چراتے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزمان ایک ایک کرکے سارے جانور اپنے ہمراہ لے گئے ، بلوچ کالونی پولیس نے فوٹیج حاصل کرلی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close