سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ ادا کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے۔ جب کہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں