آزاد کشمیرکے عوام نہ مظفر آباد میں کٹھ پتلی چاہتے ہیں نہ اسلام آباد میں، بلاول

نکیال (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ آزادکشمیرکے عوام نہ مظفر آباد میں کٹھ پتلی چاہتے ہیں نہ اسلام آباد میں، ہم سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ سمودی بدترین حملہ کرے اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہے میں کیا کروں۔پیر کوآزاد کشمیرکے علاقے نکیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک ہی تیر سے پی ٹی آئی اور ن لیگ پر وار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو ووٹ سے کرو، جیالوں کو حکم دیا تو ووٹ کی عزت والے کا بھی بندوبست کریں گے اور کٹھ پتلی کا بھی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی طرح تشدد پر یقین نہیں رکھتے، جیالوں نے ضیاالحق اور مشرف کا مقابلہ کیا، مودی کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں، مودی کو شادی میں دعوت نہیں دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ مودی بدترین حملہ کرے اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہے میں کیا کروں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close