12 سے 31 جولائی تک چھٹیاں، طلبا کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب کی سرکاری جامعات اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کالجز اور یونیورسٹیز میں 12 سے 31 جولائی تک بند رہیں گی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔ بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبہ بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا تھا۔ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول یکم جولائی سے یکم اگست 2021تک بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close