پاکستان پوسٹ نے صارفین کو پیکنگ باکسز پر بھی جی ایس ٹی عائد کر دیا

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان پوسٹ نے صارفین کو ادارے کے فراہم کردہ پیکنگ باکسز پر بھی جی ایس ٹی عائد کر دیا معلوم ہواہے کہ ڈاک کے ذریعے اندرون و بیرون ممالک بھجوائی جانے والی اشیاء کیلئے 1سے 20 کلو گرام وزن پیکنگ باکسز اسوقت بتدریج 40، 70،90، 150 اور 200 روپے میں صارفین کو فراہم کئے جا رہے تھے لیکن اب جاری ہونے والے سرکلر میں ان پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہو گاپاکستان پوسٹ صارفین نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکنگ باکسز کے نرخ پہلے ہی نا مناسب ہیں کیونکہ پرائیوٹ کوریئر بلامعاوضہ مہیا کر رہے ہیں اور اب ان پر جی ایس ٹی لگا دیا گیاہے اس فیصلے کے نتیجے میں صارفین کا انحصار بازار میں دستیاب کم قیمت باکسز پر بڑھ جائے گا اسلئے فیصلہ واپس لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں