عید سے پہلے عیدی، سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا سرپرائز مل گیا

لاہور (پی این آئی ) سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے ہی عید ہو گئی، حکومت نے عید الاضحٰی سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق اہم اعلان کردیا- تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے۔ جب کہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں وزرا ، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تںخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کر دیا تھاپنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔پنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں میں 1 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ ہاؤس رینٹ ویوٹیلیٹی الاؤنسز میں 1 کروڑ 7 لاکھ 38 ہزار کا اضافہ کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ایک وزیر پر تنخواہ اور الاؤنسز پر سالانہ 25 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب میں وزرا کی بنیادی تنخواہ میں 55 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پارلیمانی سیکریٹریز کی بنیادی تنخواہ میں45 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ۔ وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کو 1 کروڑروپے کی فون کالز کی اجازت ہو گی جبکہ پیٹرول اوردیگر سٹاف سے متعلقہ اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close