سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر شہباز شریف کی مخالفت کر دی، غلطی بھی تسلیم کر لی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پاؤں پکڑنے کی بات کھلے عام نہیں کرنی چاہیے تھی۔نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی اپنی رائے ہے لیکن بہت ساری باتیں کھلےعام کرنے والی نہيں ہوتیں۔ جھوٹ نہیں بولنا چاہیے لیکن سارا سچ بولنے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔ شہباز شریف نے جذبات میں آکر بات کی تھی لیکن میں ان کی طرف سے ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں کہ غلطی ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے نوازشريف کی حکومت گرائی اورعمران خان کوبچارہے ہیں۔ آج اسٹیبلشمنٹ کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے کیونکہ سودا خریدنے کو کوئی تیار نہیں ہے اور ہم چوائس نہیں بن سکتے اور سودا کرکے اقتدار نہیں چاہتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close