وزیراعظم عمران خان نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا، پاکستان کی رینکنگ میں بہتری، پاکستان ترقی یافتہ ممالک سے بھی آگے نکل گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی کام کر گئی، پاکستان کورونا پر عالمی انڈیکس میں ترقی یافتہ ممالک سے بھی آگے نکل گیا- تفصیلات کےمطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی بہتر منصوبہ بندی سے پاکستان کوروناپرعالمی انڈیکس میں ترقی یافتہ ممالک سے بھی آگے نکل گیا۔عبدالعلیم خان نے پاکستان سےمتعلق اکانومسٹ سروے پر اپنے ٹوئٹ میں کہا وزیراعظم کی بہتر منصوبہ بندی سے عالمی سطح پر رینکنگ بہتر ہوئی، کوروناپرعالمی انڈیکس میں ترقی یافتہ ممالک سےبھی آگے نکل گیا، وزیر اعظم ویژن کے تحت پاکستان نےکورونا پربہتر اقدامات کئے، کوروناکےدوران مثبت پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اکانومسٹ کاگلوبل انڈیکس میں پاکستان کو84.4گریڈدینالائق تحسین ہے، الحمد اللہ کورونا کی تینوں لہروں کا احسن انداز میں سامنا کیا ہے، امید ہے مستقبل میں بھی کورونا کے چیلنجز سے بخوبی نمٹا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہانگ کانگ ،نیوزی لینڈ کے بعد تیسرے نمبر پر آنا خوش آئندہے، المی جریدےبھی وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی کے معترف ہیں۔ سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ کوروناکی شرح تسلی بخش ہےپھربھی شہریوں کو احتیاط یقینی بنانا ہوگی، شہری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیں۔ یہ بھی خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز میں اگرچہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کے اجلاس میں کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت پابندیوں کا نفاذ ہو سکتا ہے ، مختلف سیکٹرز میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش ہے ، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہےجس میں کورونا کیسز اور ایس اوپیز کے نفاذ اور سخت طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا، اجلا س میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں عندیہ دیا گیا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ مختلف سیکٹرز میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، شادی ہالز ،ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، سیاحتی مقامات پرخلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اجلا س میں کہا گیا کہ تمام اکائیوں کی مشاورت سے ویکسی نیشن مراکز کے مقامات بڑھائے گئے ہیں۔اضافی مقامات پر موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی،ویکسی نیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کردیا گیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پچھلے دنوں کے اعدادوشمار سے معلوم ہوا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب رواں ماہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان پہنچیں گی، ای پی آئی کے ذرائع کے مطابق رواں ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچے گی اور تقریباً ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی ، رواں ماہ آنے والی 90 فیصد کورونا ویکسین پاکستان نے خریدی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close