سندھ نےافغان مہاجرین کیلئے قبائلی اضلاع، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کیمپ لگانے کا مطالبہ کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے وفاق سے افغان مہاجرین کیلئے قبائلی اضلاع، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کیمپ لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہاہے کہ افغان خانہ جنگی کی وجہ سے مہاجرین کی پاکستان کی جانب نقل مکانی روکنے کے لیے بارڈرسیل کیےجائیں لیکن ایسے حالات میں جب نقل مکانی ناگزیر ہو تو امہاجرین کو افغانستان سے ملحقہ علاقوں تک محدود رکھا جائے۔ اسماعیل راہونے کہا کہ افغان مہاجرین کے لیے فاٹا، پنجاب اور کے پی میں کیمپس لگائے جائیں، سندھ خاص طور پر کراچی پر پہلے ہی تیزی سے بڑھتی آبادی کا دباؤ ہے اسی وجہ سے کراچی پہلے ہی امن و امان، بجلی، گیس، پانی اور روزگار جیسے مسائل کا شکار ہے۔ ۔۔

زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری ی درخواست دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پراپرٹی کا ایک اور کیس نکل آیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے نیویارک میں آصف زرداری کے مبینہ اپارٹمنٹ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ مین ہٹن نیویارک میں آپ کا اپارٹمنٹ ہے جو پاکستان میں ظاہرنہیں کیا گیا، بظاہریہ اپارٹمنٹ خریدنے کیلئے پاکستان سے کوئی قانونی رقوم نہیں بھیجی گئی ہیں۔ اس حوالے سے آصف زرداری نے اس کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 15 جون کو نیب نے نوٹس بھیجا اور معلومات طلب کیں، جواب دینے کیلئے نیب سے وقت دینے کی استدعا کی کہ معلومات اکٹھی کرسکوں۔سابق صدرنے درخواست میں کہا ہےکہ نیب کی جانب سے مجھے نشانہ بنائے جانے کی ایک تاریخ موجود ہے، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں، اپنے ڈاکٹروں سے علاج کروا رہا ہوں، کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظورکی جائے۔انہوںنےیہ استدعا بھی کی ہے کہ نیب کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس بھی غیر قانونی قرار دیا جائے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close