لاہور (پی این آئی)عثمان بزدار نے وہ کر دکھایا جو قیام پاکستان سے اب تک کوئی وزیراعلیٰ نہ کرسکا، وزیراعلیٰ پنجاب نےخواتین قیدیوں کے بچوں کا خیال رکھنے، پنجاب کی بڑی جیلوں میں ملٹی اسٹوری بیرکس بنانے سمیت صوبے کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعلیٰ نے 10 سے زائد جیلوں کا دورہ کر کے مسائل حل کیے، قیام پاکستان کے بعد سے اب تک کسی وزیراعلیٰ نے جیل کے اتنے دورے نہیں کیے۔مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اور محکمے کی کارکردگی پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر نے عثمان بزدار کو اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی جاری رکھنے پر زور دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ’جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجا رہا ہے‘۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر کو جیلوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ’خواتین قیدیوں کے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی اسٹوری بیرکس بنائی جارہی ہیں، صوبے کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز ہو چکا ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’جیل نظام میں اصلاحات لاکر قیدیوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، قیدیوں کو بھی بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں، قیام پاکستان کے بعد پہلی بار کسی وزیراعلیٰ نے 10 سے زائد جیلوں کے دورے کیے اور صورت حال دیکھ کر مسائل حل کیے، اس سے قبل کسی حکمران نے ایسا نہیں کیا‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں