جعلی راجکماری کی کنیز دوم کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیئے، فردوس عاشق اعوان

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جعلی راجکماری کی کنیز دوم کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیئے۔ نا اہل لیگ کی نالائق اور نکمی کنیز اخلاقیات کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔ اس کنیز کی اپنے بھگوڑے لیڈر، جعلی راجکماری اور جعلی خادم اعلیٰ کی ریکارڈ کرپشن پر زبان گنگ ہو جاتی ہے اور کنیز دوم کی نا اہل لیگ کے کرپٹ ترین لیڈروں کا کچا چٹھا پوری قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنیز پاکستان کے سند یافتہ ڈاکوؤں اور لٹیروں کی ناکام ترجمان بنی ہوئی ہے اور اس کنیز نے جھوٹ بولنے اور شر پھیلا نے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اس کا موٹو ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ کا گمان ہو ۔ قوم جانتی ہے کہ کنیز دوم کے بھگوڑے لیڈر، جعلی راجکماری اور جعلی خادم اعلیٰ نے منصوبوں میں کک بیکس وصول کیں اور کمیشن کھائے۔ کنیز دوم کو پہلے جعلی لیڈروں کی ٹی ٹیز کا بھی حساب دینا ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بہتان طرازی کرنے والی کنیز پی ٹی آئی حکومت کی شفافیت پر بوکھلا چکی ہے اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔ پاکستان کی بربادی کی داستان اس کنیز کے بھگوڑے لیڈر سے شروع اور ختم ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں شفافیت کو فروغ دیا گیا اور کرپٹ مافیا کو نکیل ڈالی گئی ہے۔ کنیز دوم یاد رکھے کہ اب لوٹ مار کا دور گزر چکا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شرافت، شفافیت، دیانتداری اور ایمانداری کے سامنے ان کے جعلی لیڈروں کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ کنیز ہر روز اپنا چورن بیچنے آتی ہے جو اب اس سے نہیں بک رہا۔ کنیز یاد رکھے کہ آسمان پر تھوکا منہ پر آتا ہے اور یہ محاورہ اس پر صادق آتا ہے۔ اس بے حس اور جھوٹی کنیز کی نیند یں پی ٹی آئی حکومت کی شفاف ترین پالیسیوں سے حرام ہو چکی ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close