کہاں سے لائے ہو یہ بدتمیز جاہل لوگ، فیصل لائیو شو میں ٹک ٹاکر ز پر برس پڑے، ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور (آن لائن) پاکستان کے سینئر اداکار و میزبان فیصل قریشی لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر برس پڑے۔سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی ایک نجی ٹی وی شو میں بطور میزبان ٹک ٹاکرز پر برسنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی نجی ٹی وی شو کے دوران میزبان فیصل قریشی ٹک ٹاکرز کے ہمراہ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ اچانک ہی ایک خاتون ٹک ٹاکر نے ساتھی ٹک ٹاکر کو تھپڑ مارنے شروع کر دیئے۔فیصل قریشی ٹک ٹاکر خاتون کی بد اخلاقی دیکھ کر لائیو شو کے دوران اپنا غصہ کنٹرول نا کرسکے اور مسکان نامی ٹک ٹاکر پر برہم ہوگئے۔فیصل قریشی نے مسکان پر غصہ کرتے ہوئے انھیں ٹوکا اور یاد دلایا کہ پروگرام آن ائیر جا رہا ہوتا ہے۔میزبان کے مطابق گیم کو اتنا مذاق بنا دیا ہے کہ آپ انھیں آن ائیر پروگرام کے دوران تھپڑ مار رہی ہیں، فیصل قریشی دوران شو ہاتھ میں موجود کارڈز غصے سے پھینکتے ہوئے ٹک ٹاکرز کو بدتمیز کہہ کر اسٹیج سے ہی چلے گئے۔اسٹیج سے نیچے اترنے کے بعد فیصل قریشی کا کہنا تھا کوئی احساس نہیں اگر شو میں مہمان آجائے تو اس پر چڑھ جاتے ہیں اور ابھی سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں تو وہ ان کو گردن پر تھپڑ مار رہی ہیں۔ انھوں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ یہ بدتمیز جاہل لوگ کہاں سے لائے ہو؟#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close