سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(آئی این پی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان 26جولائی کو متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ کے دورے سے قبل سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دور روز کا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close