سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی پڑوسی ملک میں پھنس گئے

کابل(پی این آئی )سعودی عرب جانے کے خواہشمند چارہزار سے زائد پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے۔یہ پاکستانی افغانستان سے پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے باعث پاکستان اور افغانستان سے پروازوں پر پابندی لگارکھی ہے جس کے باعث کابل سے سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافرمشکلات کاشکارہیں۔اس حوالے سے کابل میں پاکستانی سفیرمنصور احمد نے پاکستانیوں کے معاملے پر افغان حکام سے رابطے شروع کر دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close