سوات (پی این آئی) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو بلایا گیا اور نہ ہی پوچھا گیا،عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہے، ان کے جانے کے دن قریب ہیں، ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا سوات جلسے سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں ، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عوام کا جذبہ کم نہیں ہوا،آج بھی پرجوش ہیں،عوام ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئے پرجوش ہیں ۔ ان کاکہناتھا کہ عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہے،عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں ، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،آزادقوم پر اس طرح کی حکومتیں مسلط نہیں کی جاتیں ،انہوں نے کہاکہ جب مشرف غلط فیصلے کررہاتھا تب عمران خان اس کا سپاہی تھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت بنانے سے قبل اور بعد میں عمران خان کی کوئی اہمیت نہیں ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو بلایا گیا اور نہ ہی پوچھا گیا۔دوسری جانب سوات جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز کا کہنا تھا کہ ’’ملک میں 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کی مفت دوائیوں کا حق بھی چھین لیا، مہنگائی آسمان کو پہنچ گئی، آج پاکستان بنانے والوں کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی، ہمیں حکومت ملی تو خیبر پختون خوا کو پنجاب سے آگے لے جائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈںگ ہوتی تھی تاہم نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، 14 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کی لیکن آج ملک میں لوڈ شیڈنگ سے عوام کا برا حال ہے، عمران خان کہتے تھے سستی بجلی لاؤں گا مگر آج سستی بجلی تو دور کی بات مہنگی بجلی بھی نہیں مل رہی۔انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں پنجاب کے تمام اسپتالوں میں دوائیں مفت ملتی تھیں آج دوائیں بھی چھین لی گئیں، لیکن آج مریض علاج کے لیے در بدر پھررہا ہے، عمران خان کے دور میں مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، آج پاکستان بنانے والوں کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی، بنی گالہ کے محل میں بیٹھے عمران نیازی کو سوات کے عوام کا کیا پتا؟مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں بھی عوام کا برا حال ہے، پشاور بی آر ٹی میں اربوں روپے کمائے گئے، نواز شریف کی قیادت میں بی آر ٹی کا پروجیکٹ بنتا تو ہزار گنا بہتر ہوتا اور ہم یہ پروجیکٹ لاہور کی میٹرو سروس سے پہلے مکمل کرلیتے، ہمیں حکومت کرنے کا موقع ملا تو خیبر پختون خوا کو پنجاب سے آگے لے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں