پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی؟ پاور ڈویژن نے حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاور ڈویژن نے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ آٹھ ہزار میگا واٹ شارٹ فال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، آٹھ ہزار میگا واٹ شارٹ فال کی خبر اور اعداد وشمار کی مکمل تردید اور مزمت کرتے ہیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جمعہ سے ختم ہو گئی ہے،پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی شروع ہو چکی ،جمعہ کے دن غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ایک ہزار میگاواٹ سے کم تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close