اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے کل سے 18 پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے ۔ اس ضمن میں 18 پروازوں کے ذریعے کل سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کل سے متحدہ عرب امارات سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا۔ بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ جو غیر ملکی ایئر لائنز اوور بکنگ کریں گی ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں