ملزم عزیز الرحمان اور مدرسے کےطالب علم صابر شاہ کی میڈیکل رپورٹ جاری

لاہور (پی این آئی) لاہور کے مدرسے کے استاد ملزم عزیز الرحمٰن کی طالب علم سے زیادتی کے کیس میں ملزم اور طالب علم صابر شاہ کی میڈیکل رپورٹ آ گئی۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کیس کی میڈیکل رپورٹ پولیس کے سپرد کر دی گئی۔ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ویڈیو شہادت کی بنیاد پر چالان مکمل کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے میں مزید دفعات لگنے سے ملزم سزا سے نہیں بچ پائے گا۔مدرسے کا استاد ملزم عزیز الرحمٰن کے خلاف طالب علم صابر شاہ نے 17 جون کو مقدمہ درج کرایا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close