خوفناک اضافہ، بڑے شہر میں ایک دن میں کورونا کی مثبت شرح 11 فیصد کے قریب پہنچ گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 10اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ کی گئی، سندھ میں کورونا کے باعث 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق شہر میں 6 ہزار384 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے 695 مثبت رہے ، حیدرآباد میں وائرس کی شرح 4اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی، 728 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 32 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔سندھ کے دیگر اضلاع میں وائرس کی مثبت شرح 1اعشاریہ 57 فیصد ریکارڈ کی گئی، دیگر اضلاع میں 9 ہزار 120 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 143 افراد میں کورونا مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔مجموعی طور پر صوبے بھر میں وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5اعشاریہ 19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں