پی ٹی آئی ایم این اے کے بیٹے کی فیکٹری پر چھاپہ، بجلی اور گیس چوری پکڑی گئی

لاہور(آئی این پی)ایف آئی اے نے پتوکی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طالب حسین نکئی کے بیٹے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بجلی اور گیس کی چوری پکڑ لی، نجی ٹی وی کے مطابق فیکٹری کو غیر قانونی طریقے سے بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی تھی جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق فیکٹری سے غیر قانونی طور پر ڈالی گئی 150فٹ گیس لائن پکڑی گئی جسے گھریلو میٹر استعمال کر کے زیر زمین فیکٹری تک لے جایا گیا تھا،ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹ تار لگا کر کئی سال سے بجلی بھی چوری کی جا رہی تھی، سردار احمد ایاز نکئی کے خلاف بجلی اور گیس چوری کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close