مظفر آباد (آن لائن)دریائے نیلم جورا کے مقام پر مظفر آباد سیر و سیاحت کے لئے جانے والی فیملی حادثہ کا شکار ہو گئی المناک حادثہ میں ایک کی خاندان کے 2 سگے بھائی ان کی بیویاں والدہ اور دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی ارشاد حسین کے اہل خانہ کے مطابق نادر کامران۔ مدیحہ ان کے بچے احمد علینہ طیبہ اور ایک بچی کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔ نادر کامران کا بھائی اعظم رضوان اس کی بیوی عائشہ اور انکی والدہ پروین اختر ایک روز قبل کشمیر کے علاقوں کی سیروسیاحت کے اپنی کار پر گئے تھے گزشتہ روز دوپہر 2 بجے موضع جورا کے مقام پر کار کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر حادثہ پیش آیا اور بدقسمت خاندان کی کار دریائے نیلم میں جا گری ذرائع کے احمد اور علینہ کو بچا لیا گیا جبکہ باقی تمام افراد کی موت واقعہ ہو گئی حادثہ کی اطلاع جب نارووال گھر پہنچی تو گھر کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار گئی اہل خانہ ذرائع کے مطابق ایک بچی جسکا نام معلوم نہیں ہوسکا اور اعظم رضوان کی بیوی عائشہ پانی میں بہہ گئیں ہیں جبکہ باقی چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور نارووال سے ان کے اہل خانہ جائے وقوعہ پر لاشیں وصول کرنے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں