بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا سامنا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی 610ارب روپے کے بعد حکومت نے بجلی نرخ 2.97روپے فی یونٹ بڑھادیا، بجلی کے نرخوں سے صارفین پر 135 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اب ایک آرڈیننس وفاقی حکومت کو کسی مشاورت کے بغیر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ بجٹ کے نتائج قیمتوں میں اضافے کی صورت میں آنا شروع ہوگئے ہیں، ایک دن پیٹرول تو دوسرے دن بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا، یہ وہی لوگ ہیں جو بجٹ سے پہلے قیمتیں نہ بڑھانے کا دعوے کرتے تھے، آپ بجلی ہی نہیں دے رہے تو قیمتوں میں اضافہ کیوں؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close