سینٹرل جیل میں 24گھنٹوں کے دوران دو قیدی ہلاک،وجہ کیا بنی؟

کراچی(آئی این پی)کراچی کی سینٹرل جیل میں 24گھنٹوں کے دوران دو قیدی ہلاک ہوگئے،نجی ٹی وی کے مطابق صبح 5بجے ملزم نعیم احمد کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جسے فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا جہاں صبح ساڑھے آٹھ بجے دوران طبی امداد ملزم دم توڑ گیا،جیل ذرائع نے بتایا کہ ملزم نعیم احمد کی عمر 64سال تھی اور اسے کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کو سی ٹی ڈی نے دہشتگردی اور دیگر سنگین الزامات میں گرفتار کیا تھا،جیل ذرائع کا کہناتھا کہ گزشتہ روز جیل اسپتال میں ملزم ظفر خان بھی ہلاک ہوا تھا جسے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، ملزم پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے کا الزام تھا، ہلاک ملزم کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے وابستگی پر گرفتار کیاگیا تھا، دونوں قیدیوں کی موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close