بلاول بھٹو امریکا کیوں جارہے ہیں؟ نبیل گبول کا حیران کن انکشاف

کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پاکستان کا مقدمہ لڑنے امریکا جارہے ،ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے،انہوں نے بتایا کہ بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

سندھ حکومت کیخلاف کراچی حقوق ریلی،ایم کیو ایم پاکستان کا سندھ میں گورنر راج کے نفاذ اور علیحدہ صوبے کے قیام کا مطالبہ

کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے اور علیحدہ صوبے کا مطالبہ کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف کراچی حقوق ریلی نکالی، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئے،ریلی کا آغاز حسن اسکوائر سے ہوا، جو شاہراہ فیصل سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پر ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے کارکنان سے خطاب کیا،ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کو لوٹنے والوں کو پہلا نوٹس جاری کر کے حجت تمام کردی، آج کراچی سے کارکن نکلا اور کل حیدرآباد کے کارکنان بھی نکلیں گے،انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت سے نجات صوبے کی ترقی کی ضامن ہے، اگر صوبائی حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ان کے محلات بھی نہیں بچیں گے، ہم ریاست کے چاروں ستونوں کادروازہ کھٹکھٹائیں گے،خالد مقبول صدیقی نے کہا ہم 47 میں جناح کے پاکستان آئے ،پیپلزپارٹی نے ہمیں 70کے پاکستان میں دھکیل دیا،ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کو ضروری قرار دیتے ہوئے علیحدہ صوبے کا مطالبہ ایک بار پھر سے دہرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close