کون چاہے تو عمران خان کی حکومت ایک منٹ میں گرا سکتا ہے؟ دعوے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

کراچی(پی این آئی)پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی)کےچیئرمین مصطفی کمال نےالزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہے تو ایک منٹ میں عمران خان حکومت گر جائے گی۔میڈیاسےگفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کا میئر کرپٹ تھا، پکڑا اس لیے نہیں جاتا کہ آج وہ حکومت کا حصہ ہیں، جس دن یہ حکومت سے باہر آئیں گے تو پکڑے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو زرداری چلارہےہیں، پیپلز پارٹی چاہےتو ایک منٹ میں عمران خان حکومت گر جائےگی، پیپلزپارٹی کراچی کی گنتی پر شورنہیں مچاتی۔سابق ناظم کراچی نے کہا کہ شہرقائد کو 13سال میں ایک قطرہ اضافی پانی نہیں دیا گیا، ہمارے ٹیکسز کا پیسہ وفاق کے پاس جاتا ہے، پی ایف سی ایوارڈ ہمیں براہ راست دینے سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close