پی ٹی آئی نے اہم رہنما کو عہدے سے ہٹا دیا، وجہ کا بنی؟ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب خواتین ونگ کی صدر ثانیہ کامران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ثانیہ کامران کی جگہ روبینہ شاہین کو نئی صدر بنا دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ثانیہ کامران کیساتھ پوری باڈی کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔ پارٹی نے ملیحہ حسین کو نئی سینئر نائب صدر اور نسیم زہرہ کو سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب خواتین ونگ بنایا گیا ہے۔ وسطی پنجاب خواتین کے نئے ونگ میں اراکین کی کل تعداد دس ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ممتاز فیروز نائب صدر، راحیلہ کوثر نائب صدر، انیلہ شہزاد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر انیسہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، لبنہ تبسم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، رضوانہ اقتدار فنانس سیکرٹری اور سمیرا عابد کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close