اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی دعوت کا مثبت جواب دیتے ہوئے اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر بات چیت کیلئے مان گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات کےلیے مشترکہ تجاویز تیار کی جائیں گی، اس ضمن میں انتخابی اصلاحات کے معاملے پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تمام اپوزیشن پارٹیز کے پارلیمانی لیڈرز سے رابطہ کیا ہے، جس میں شہباز شریف کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں سے انتخابی اصلاحات سے متعلق تجاویز مانگی گئی ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بجٹ تقریر میں اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات میں تجاویز دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھاکہ انتخابی اصلاحات حکومت یا اپوزیشن کی بات نہیں بلکہ جمہویت کا مستقبل ہے، الیکٹرانک ووٹنگ سے الیکشن متنازع نہیں ہوگا، اپوزیشن کے پاس انتخابی اصلاحات کیلئے کوئی تجویز ہے تو ہم سننے کوتیار ہیں، میں اپوزیشن کو دعوت دینا چاہتا ہوں کہ 1970ءکے بعد سارے الیکشن متنازع ہوئے، ابھی سینیٹ الیکشن متنازعہ ہوا، ہم نے اصلاحات کی کوشش کی کہ پاکستان میں بھی الیکشن تسلیم کیے جائیں، ہم اصلاحات لےکرآئےہیں،میں اپوزیشن کو دعوت دیتاہوں کہ یہ حکومت یا اپوزیشن کی بات نہیں بلکہ جمہویت کا مستقبل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں