لاہور(پی این آئی) لاہور ڈویژن میں سرکاری ملازمین کو تین روز میں ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی گئی، کمشنرلاہورکیپٹن ر محمدعثمان نے کہا کہ سرکاری ملازمین فرنٹ لائن ورکرز ہیں، تمام اضلاع کو تین دفتری ایام میں 100فیصد ویکسینیشن مکمل کرنی چاہیے، ویکسی نیشن کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہور کیپٹن رمحمد عثمان کی ہدایات پر کمشنر آفس میں بھی کیمپ قائم کردیا گیا، کمشنرلاہور نے دورہ کیا، ریکارڈ چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر آفس کے ملازمین کی سو فیصد ویکسی نیشن آج مکمل ہوگی۔ اسی طرح لاہورڈویژن کے تمام محکموں کو ویکسی نیشن کی تین روزہ ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جس کے تحت کمشنرآفس میں بھی ویکسی نیشن کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔کمشنرلاہورنے کہا کہ ڈی سیز سپیشل کیمپ قائم کریں، سرکاری ملازمین فرنٹ لائن ورکرز ہیں، تمام اضلاع میں ملازمین کی تین دفتری ایام میں سو فیصد ویکسینیشن مکمل کی جائے۔سرکاری ملازمین کا فرض ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیٹ کروائیں۔ ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کیلئے تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی طلب کیے۔ دفتری چیک لگنے سے ہی کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ پورا کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئی ہیں، یہ ویکسین خاص طور ان افراد کے لئے ہیں جو بیرون سفرکرتے ہیں یا زیرتعلیم ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا کی کوویڈ سے متعلق یہ ترقی پسندانہ پالیسی قابل تعریف ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے امریکاکی جانب سے موڈرناویکسین ملنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کامظہرہے۔امریکی وزیرخارجہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو25لاکھ موڈرناویکسین کی فراہمی کی گئی ویکسین کی فراہمی دونوں ملکوں میں پائیداردوستی،تعاون کی عکاس ہیں ،ہم کورونا وبا کو دنیا بھر سے ختم کرنے میں سنجیدہ ہیں۔امریکی وزیرخارجہ کے بیان پر ڈاکٹرفیصل سلطان نے ردعمل دیتے ہوئے امریکاکی جانب سے موڈرنا ویکسین ملنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کامظہرہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں