آندھی اور موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی )ہفتہ کے روز بالائی/وسطی پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدیدگرم رہےگا۔ہفتہ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روزگلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روزصوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہردیر، کوہستان، سوات،مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان ،کوہاٹ ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان ، وزیر ستان اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ہفتہ کے روزصوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم کراچی ، ٹھٹہ،بدین اور حیدر آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی/ہلکی بارش کا امکان ۔ہفتہ کے روزصوبہ پنجاب کے خطۂ پوٹھوہار،لاہور،گوجرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ،فیصل آباد، منڈی بہا ؤ الدین ،سرگودھا،میا نوالی،خوشاب ، لیہ،بھکر اور ڈی جی خان میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ہفتہ کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب : جہلم 07، کشمیر: گڑھی دوپٹہ04،گلگت بلتستان: ہنزہ04 ، بابوسر03، بگروٹ02، خیبر پختونخوا: بالائی دیر 02اور بلوچستان : ژوب میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی، تربت 48، شہید بینظیر آباد ،دادو45،نوکنڈی ،دالبندین اوراٹک میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close