کورونا وائرس کی صورتحال پھر بگڑنے لگی، واحد صوبہ جہاں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پی این آئی) کورونا وائرس کی صورتحال پھر سے بگڑنے لگی، سندھ میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد 1 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح4 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت سندھ کے مطابق کورونا کے باعث 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 881 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔یہ ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ رپورٹ ہونے کیسز ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا کے باعث 5 ہزار 497 افراد جان کی بازی ہار چکے، جبکہ صوبے میں اب تک کل 3 لاکھ 39 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے، جن میں سے 3 لاکھ 13 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 959,685 ہوگئی ہے جن میں سے 905,430 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 24 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 345 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close