پاک چین تعلقات کی اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس، اعلامیہ جاری

اسلام آباد(آئی این پی)پاک چین تعلقات کی اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت کی ہے، اجلاس میں کمیٹی کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا کیا گیا ہے۔وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کمیٹی کے خدوخال اور ٹی او آرزکا جائزہ لیا گیا ہے اس کے علاوہ پاکستان چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تجاویز طلب کی گئی ہے۔وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ اجلاس میں 15 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور سیکرٹری منصوبہ بندی شامل ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی ، اور چیئرمین گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیٹی کا حصہ ہیں، ممبران میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے ڈائریکٹر جنرل چیف آف جنرل اسٹاف شامل ہیں اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ، چیف آف اسٹاف نیول ہیڈ کوارٹر کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کمیٹی میں شامل ہیں، سیکرٹری خارجہ ، سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری ریلوے کمیٹی کا حصہ ہیجبکہ سیکرٹری پاور ، سیکرٹری خزانہ ، قومی سلامتی کے مشیرمیں شامل کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں پاک چین تعلقات پر اسٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کے قیام کا مقصد پاک چین منصوبوں اور اقدامات پر عمل درآمد کو آگے بڑھانا ہے اور تعلقات کومزید تقویت دینے کے لئے پاک چین تعلقات اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اعلی سطحی فورم کا قیام وزیر اعظم کے وژن میں پاک چین تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close