وزیراعظم نے اسمبلی تقریر میں یوٹرن لیااور مہذب انداز میں بات کی، لگتا ہے کہیں سے ڈانٹ پڑی ہے، پیپلزپارٹی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستا ن پیپلزپارٹی کی مرکزی خواتین رہنماں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسمبلی تقریر میں یوٹرن لیااور مہذب انداز میں بات کی لگتا ہے کہیں سے ڈانٹ پڑی ہیوزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتیہوئیالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا فیصلہ صادر کر دیاوزیراعظم آدھا کشمیر دے چکے آدھا جو رہ چکا ہے وہ فتح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم نے جمعہ کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا آج کہاں احتجاج ہو رہا ہیپیٹرول، ایل این جی سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ملک میں بجلی کی قلت ہے اور لوڈشیڈنگ عروج پر ہیایٹمی پروگرام رول بیک نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی کشمیر پر کسی قسم کا سودا کرنے دیں گیجب سے پیپلزپارٹی گئی ہے کشمیر پالیسی خاموش ہے حکومت کشمیر کے الیکشن کو چرانے کی کوشش کر رہی ہے قومی سلامتی کمیٹی کا تمام کریڈٹ پاک افواج کا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈپٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر پلوشہ خان،سینیٹر روبینہ خالد اور ایم این اے ناز بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی موجود تھے ،سینیٹر پلوشہ خان نیوزیراعظم نے اسمبلی تقریر میں یوٹرن لیااور مہذب انداز میں بات کی لگتا ہے کہیں سے ڈانٹ پڑی ہیوزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتیہوئیالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا فیصلہ صادر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روزسرحدوں پر حالات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ہوئی ہیوزیراعظم آدھا کشمیر دے چکے آدھا جو رہ چکا ہے وہ فتح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وزیراعظم نے جمعہ کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا آج کہا احتجاج ہو رہا ہے کشمیر پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ایل این جی سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ملک میں بجلی کی قلت ہے اور لوڈشیڈنگ عروج پر ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے انہوں نے کہا کہ آدھا کشمیر ہم دے چکے ہیں بچے کچے کو نہیں دینے دے گے ایٹمی پروگرام رول بیک نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی کشمیر پر کسی قسم کا سودا کرنے دیں گے جب سے پیپلزپارٹی گئی ہے کشمیر پالیسی خاموش ہے پلوشہ خان نے کہا کہ بائیس سال میں آپ کو کشمیر میں بائیس امیدوار بھی نہیں ملے ایک مشیر نے اپنے دورہ اسرائیل پر چئیرمین پی پی کو نوٹس دیا ہے اگر آپ سچے ہیں تو اس اخبار کو نوٹس لیں وزیراعظم کہتے ہیں کہ اسرائیل کے زہین دماغوں نے صحرا کو کیا سے کیا بنا دیا آپ نے اپنے ملک کو صحرا بنا دیا ہے اسرائیل پر تحقیق کرنے کی بجائے اپنے ملک پر توجہ دیں اسرائیلیوں کی اچھائیاں نکالنا غداری ہیہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں آپ اسرائیل اور کشمیر پر سرنڈر کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا تمام کریڈٹ پاک افواج کا ہے وزیراعظم کس چیز سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں وزیراعظم کے علاوہ سب قومی سلامتی پر متحد ہیں کارخانوں کی بجائے لنگر خانوں سے ملک نہیں چلتاسینیٹرروبینہ خالد نے کہا کہ حکومت کشمیر کے الیکشن کو چرانے کی کوشش کر رہی ہے وزیرِداخلہ اور دیگر وزرا کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ جیسے بھی ہو کشمیر کے الیکشن کو ہائی جیک کیا جائے 2018کے الیکشن میں یہی کیا گیا تھاگلگت بلتستان کے الیکشن پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے پیپلزپارٹی کشمیر کے صدر پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ہم کسی دھونس میں آنے والے نہیں ہیں اور آخری وقت تک لڑیں گے ایک موصوف کو کشمیر کا وزیراعظم بنانے کا وعدہ کیا گیا ہیالیکشن سے پہلے ووٹر لسٹوں میں بھی گڑبڑ کی گئی ایم این ایناز بلوچ نے کہا کہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے حکومت کو کشمیر کے انتخابات کو مثال بنانا چاہییتھاحکومت نے ایک وزیر کو کمپین مینیجر بنا دیا ہے وزیراعظم ایوان میں شفاف انتخابات کی بات کریں اور عملی طور پر الٹ کریں تو یہ قابل قبول نہیں دھاندلی کر کے جیتنے کو سلیکشن کہتے ہیں ناز بلوچ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق اہم جلاس میں سب موجود تھے وزیراعظم موجود نہیں تھے یہ پہلی بار نہیں ہوا ہمیشہ ایسا ہوتا ہے دنیا دیکھتی ہے وزیراعظم اہم مواقعوں پرموجود نہیں ہوتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close