مروں گا تو آپ کو پتہ لگے گا کشمیر کیلئے میری کیا قربانی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں میں مروں گا تو آپ کو پتہ لگے گا کشمیر کیلئے میری کیا قربانی ہے، جمعہ کوراولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کشمیریوں آپ تحریک انصاف کو کامیاب کریں گے آج سے آزادکشمیرکی سیاست میں بھی حصہ لینے کا اعلان کرتاہوں،شیخ رشید نے کہا کہ میں نے مقبوضہ کشمیر میں سیاست کی تھی عمران خان کے امیدوار کی حمایت میں پنڈی کی جائیداد نیلام کردوں گا آج پاکستان میں کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا، نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کو اڈے نہیں دے گا پوری قوم عمران خان کے فیصلے کاخیرمقدم کرتی ہے پاکستان کا وزیرداخلہ وانا سے لیکر تمام بارڈروں پر گیا دہشتگرداس طرف نہ آسکے تمام بارڈروں کوسیل کررہے ہیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے فخرہے کہ عمران خان میری بات سنتا ہے عمران خان کے ساتھ آزاد کشمیر جارہا ہوں، عمران خان نے مجھے سب سے اہم وزارت دی ہے، عمران خان نے کہا کشمیر کو واپس 5 اگست والی پوزیشن پرلانا ہو گا، الیکشن سے پہلے کشمیری بچوں کو روزگار دلائیں گے، کشمیریوں کے ماتھے سے ووٹ بیچنے کا لیبل ختم کیا مجھ سے عہد کریں کشمیر میں بلے کے نشان پر ووٹ کاسٹ کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھاگیا کیونکہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، دہشتگردی کیخلاف جانوں کی قربانی دیکرپھربھی کھڑے ہیں پاکستان کی فوج ایک عظیم فوج ہے ہم ختم نبوت کیسپاہی ہیں ختم نبوت پر ہماری جان قربان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close