وزیر اعظم عمران خان کی قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت پر اسمبلی سیکریٹریٹ کی وضاحت

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت پر اسمبلی سیکریٹریٹ کی وضاحت آ گئی،نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اجلاس میں ہمیشہ شریک ہونے کے خواہش مند ہوتے ہیں، تاہم قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیر اعظم بعض اپوزیشن لیڈرز کے تحفظات پر شریک نہیں ہوئے،ترجمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بعض اپوزیشن رہنمائوں کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا، سیکریٹریٹ نے پھر اپوزیشن رہنمائوں کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا،بیان کے مطابق وزیر اعظم اپوزیشن رہنمائوں کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے خود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close