کاروباری مراکز رات 10تک کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(آئی این پی) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وایس اوپیزسے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا،محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کاروباری اوقات رات 10بجے تک کردیے گئے تاہم ہفتے میں ایک روز یعنی اتوار کو تجارتی مراکز بند رہیں گے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ رات 12بجے تک ہوسکے گی جبکہ سینما گھر اور تھیٹر رات ایک بجے تک کھلے رہیں گے،سینما ہالز اور تھیٹر میں صرف کوروناویکسین سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی،آئوٹ ڈور شادی ہالز میں زیادہ سے زیادہ 400جبکہ ان ڈور شادی ہالز میں 200مہمان شرکت کرسکیں گے،محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس 24گھنٹے تک کھول دی گئی ہے لیکن سماجی، ثقافتی ،مذہبی عوامی اجتماعات اورکھیل کے ٹورنامنٹس پر پابندی برقرار رہے گی،سرکاری اورنجی دفاتر میں 100فیصد عملہ کام کرسکے گا جبکہ دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا،فیصلوں کا اطلاق 31جولائی تک ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close