تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی، پیپلزپارٹی کا سندھ سے بھی صفایا کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا سندھ سے صفایا ہوجائےگا، سندھ میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، بھٹو کے نظریات دفن ہوچکے،پیپلزپارٹی اب زرداری پارٹی بن گئی ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام اداروں میں کرپشن ہورہی ہے۔اندرون سندھ کے حالات بہت خراب ہیں۔ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریات دفن ہوچکے ہیں۔ پیپلزپارٹی بھٹو نہیں زرداری پارٹی بن گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا سندھ سے صفایا ہوجائےگا۔ سندھ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زرکی شرح برآمدات کی شرح سے زیادہ ہے، اوورسیزپاکستانی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، شہبازشریف کی تجویز قابل عمل نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں، افغانستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اپوزیشن کے کردار سے مطمئن ہیں، یہ طے تھا وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بریفنگ سے آگاہ تھے،ا ن کیمرہ بریفنگ دی تاہم اجلاس سے متعلق نہیں بتاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب کا نکتہ نظر سنا گیا۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت اچھے ماحول میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ،مقبوضہ کشمیر اور اندرونی سیکیورٹی پر بات ہوئی۔ آئندہ اجلاس میں داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ اپوزیشن ارکان کو صورتحال پر بریفنگ کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان بریفنگ سے آگاہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close