اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیر تک گیس اور بجلی کی کمی پوری کر لی جائے گی،پانچ جولائی تک پاور پلانٹس مکمل فعال ہوجائیںگے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت سے تربیلا میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے ،2 دن تک بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔حماد اظہر نے کہا کہ تین دن پہلے سوئی سدرن گیس کی ایک تنصیب سے معطل شدہ گیس کی فراہمی بھی بحال کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تربیلا میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی صرف 20 فیصد پیدوار ہو رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کے پلانٹس کو فرنس آئل پر نہیں چلایا، فرنس آئل کے پلانٹ ہر گرمی کے موسم میں چلتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں فرنس آئل پر پلانٹ کم چلائے جا رہے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ ڈرائی ڈاکنگ اور آر ایل این جی کی وجہ سے توانائی کا مسئلہ پیش آیا تھا، پیر کے روز تک جہاز سے 100 فیصد ایل این جی منتقل کر لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کے اپنے دامن پر داغ لگے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں