اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کا بڑا شہر، جہاں سے کورونا جاتے جاتے واپس آ گیا ہے،اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔اسلام آباد کی محکمہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 73 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 7 فی صد ہو گئی۔محکمہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 956 ٹیسٹ کیئے گئے۔ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 779 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 779 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں